بلوچستان حکومت کا بھی ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

air ambulance

حکومت بلوچستان نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

موبائل فونز کا حساس ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ

وزیر اعلٰی بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت نے تاریخ میں پہلی بار ائیر ایمبولینس کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے ،پیپلز ائیر ایمبولینس مریضوں کی ہنگامی منتقلی کے لئے متعین ہوگی۔

بلوچستان حکومت نے ایک جہاز فروخت کرنے کے بجائے عوام کے زیر استعمال لانے کا فیصلہ کیا ہے،حکومت کے دو طیاروں میں سے ایک کو ائیر ایمبولینس بنایا جائیگا۔

پوسٹل سروس کی تاخیر،صرحا اصغر کا عید کا جوڑا عید کے بعد پہنچا

میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ہیلتھ سروسز سمیت تمام شعبوں میں سروس ڈلیوری کو بہتر بنایا جاررہا ہے،فیصلہ سازی کی ترجیحات بدل کر خاطر خواہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

یاد رہے اس سے پہلے پنجاب میں بھی ائیرایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں