سینیٹر شبلی فراز سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر،نوٹیفکیشن جاری

Shibli Faraz

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہو گئے۔

سینیٹر شبلی فراز کا ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈرمقررکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، اس سے قبل شبلی فراز قبل قائد ایوان اور وفاقی وزیر اطلاعات و سائنس ٹیکنالوجی رہ چکے ہیں۔

سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا میں دو مختلف مقامات پر آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نےچند روز قبل سینیٹرشبلی فراز کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کیا تھا۔اس حوالے سے پی ٹی آئی کےسینیٹرزنے شبلی فراز کی پارٹی نامزدگی دستاویز بھی سیکریٹری سینیٹ کو جمع کروائی تھیں۔ جس پر تحریک انصاف کے تمام 19سینیٹرز کے دستخط موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں