بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کو ہضم کرنا چاہتی ہیں، طلال چوہدری

talal ch طلال چودھری طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کو ہضم کرنا چاہتی ہیں۔

طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلاٹ، ہیرے، 190 ملین پاؤنڈ کی رقم جو پی ٹی آئی والوں نے ہضم کی وہ ہو نہیں پا رہی ہے اور تحریک انصاف والے اس معاملے کو بڑھا چڑھا کے پیش کرنا چاہتے ہیں۔

محکمہ ایکسائز پنجاب نے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کیلئے 26 بینکوں کو خط لکھ دیا

انہوں نے کہا کہ اگر بشریٰ بی بی کو لگتا ہےکہ ان کی صحت اس 300 کنال میں ٹھیک نہیں تو انہیں بھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی طرح اڈیالہ جیل بھیج دیں تاکہ انہیں بھی دیسی مرغی کھلائی جائےاور ورزش کروائی جائے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جب ان کو جیل نہیں جانا، چوری کے باوجود اپنی گھر اور محل میں رہنا ہے، اپنی مرضی کا کھانا کھانا ہے اور چوری نا کرنے کا کوئی ثبوت بھی نہیں دینا تو صحت کا بہانا بنا کر کسی طرح ضمانت کروانے کا بہانہ ہی بنایا جاسکتا ہے۔

اوپن اے آئی اور گوگل کے مقابلے میں میٹا اے آئی کی نئی ویب سائٹ متعارف

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ اور عدالتیں جانتی ہیں کہ اس طرح کی بدہضمی تب ختم ہوگی جب ہیرے، ہار، 190 ملین پاؤنڈکی رقم بر آمد ہو گی،  میں تحریک انصاف کے پراپیگنڈہ کی تردید کرتا ہوں اور اب تو ان کے معالج نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ بشری بی بی کی صحت ہشاش بشاش اور بہترین ہے اور ان کو کوئی تکلیف نہیں سوائے اس کے کہ وہ 190 ملین پانڈز کو ہضم کرنا چاہتی ہیں۔


متعلقہ خبریں