تیسرا ٹی 20: نیوز ی لینڈ نے پاکستان کو 7وکٹوں سے ہرا دیا

pak vs new zealand

تیسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ، کیوی ٹیم نے 179 رنز کا ٹارگٹ 18.2اوورز میں پورا کر لیا۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کا پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 20اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رن بنائے۔

بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کو ہضم کرنا چاہتی ہیں، طلال چوہدری

جسے کیوی بلے بازوں نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 18.2اوورز میں پورا کر لیا۔ نیوزی لیند کی جانب سے مارک چیپ مین 87 رنز کی اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہےجبکہ ڈین فوکس کرافٹ نے 31رن کی اننگز کھیلی، ٹم رابنسن28اورٹم سیفرٹ نے 21رن بناپائے۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز ایک،ایک سے برابر جبکہ پہلا میچ بارش کی نظر ہونے سے ڈرا ہو گیا تھا۔

سیریز کے بقیہ دو میچوں کی میزبانی لاہور اسٹیڈیم کرے گا جہاں 25 اور 27 اپریل کو دو دونوں ٹیمیں ایک دوسرے مدمقابل ہونگی۔

پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم ، صائم ایوب، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، افتخار احمد، محمد عرفان نیازی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، ابرار احمد کھیل رہے ہیں ۔

سیاست کو ذاتیات اور تشدد کی حد تک پہنچانے والے لوگ ہی قوم کے دشمن ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں مائیکل بریسویل (کپتان)، مارک چیپ مین، جیکب ڈفی، زیک فولکس، ڈین فاکس کرافٹ، کول میک کونچی، جیمز نیشم، ول اوورکے، ٹم رابنسن، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی شامل ہیں ۔ نیوز ی لینڈ ٹیم کے جوش کلارکسن اور بین لسٹر دونوں بیماری کی وجہ سے آج کے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا تھا، قومی ٹیم نے 91 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں