لاہور میں چینی کی قیمت میں 4 روپے فی کلو اضافہ

چینی کی قیمت sugar

لاہور میں چینی کی قیمت میں 4 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔

عام مارکیٹ میں چینی 150 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے، عید سے قبل لاہور میں چینی 133 روپے کلو میں دستیاب تھی۔

چینی کا فی کلو ایکس مل ریٹ 142 روپے اور ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 144 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں افراط زرکی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر28.54 فیصدکااضافہ ہواہے۔

ملک بھر میں مرغی کے نرخوں میں اضافہ

ادارہ برائے شماریات پاکستان کی جانب قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 18 اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں روزمرہ استعمال کے 11 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور18 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 22اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران آٹے کی قیمت میں 8.97 فیصد، کیلے کی قیمت میں 8.67 فیصد، سب سے کم آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے بجلی کی قیمت میں 7.16 فیصد، انڈو ں کی قیمت میں 6.67 فیصد، ایل پی جی 2.84 فیصد، پیاز1.40 فیصد، سرخ مرچ پاؤڈر1.31 فیصد، 5لیٹرکوکنگ آئل 0.45 فیصد، دال مسور0.43 فیصد، اورڈھائی کلوبناسپتی گھی کی قیمت میں 2.5 فیصدکی کمی ہوئی۔

پنجاب میں 23 اپریل سے موسلادھار بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گا

اس کے برعکس آلو کی قیمت میں 17.07 فیصد،ٹماٹر12.67 فیصد، چکن 11.60 فیصد، پرنٹڈلان 3.55 فیصد، شرٹنگ 3.55 فیصد، لہسن 2.88 فیصد، ڈیزل 2.87 فیصد، بیف 2.56 فیصد، جارجیٹ 1.91 فیصد، دال ماش 1.62 فیصد، اورچینی کی قیمت میں 1.10 فیصدکااضافہ ہوا۔

سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.71 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے، 17733 روپے سے لیکر 22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریوں میں بالترتیب 0.83 فیصد، 0.90 فیصد، 0.79 فیصداور0.70 فیصدکی کمی ہوئی۔

صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ردوبدل کی بنیادپرکیاجاتاہے۔


متعلقہ خبریں