امریکہ میں فائرنگ، 5 طلبا زخمی، ملزم فرار

America Firing

امریکی ریاست میری لینڈ کے پارک میں فائرنگ سے ہائی اسکول کے 5 طلبا زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے پارک میں نامعلوم شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی جسے پولیس تلاش کر رہی ہے۔

فائرنگ کا واقعہ پرنس جارج کاؤنٹی کے پارک میں ایک تقریب کے دوران پیش آیا جہاں متعدد ہائی اسکولوں کے سیکڑوں طلبا جمع تھے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ایک طالب علم کی حالت تشویشناک ہے جبکہ زخمی طلبا کی عمریں 16 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔ ملزم کی جانب سے تقریباً 8 سے 10 فائر کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: قطر نے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ حاصل کر لیا

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی وجہ سے ہونے والی بھگدڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمی ہونے والے طلبا کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں