پولیس اہلکار بھائی کے ساتھ بکرا چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا

بکرا چوری

گوجرانوالہ میں پولیس اہلکار بھائی کے ساتھ بکرا چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

اہل علاقہ نے پولیس اہلکار اور اس کے بھائی کی ڈنڈوں سے پٹائی کردی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل ہجوم سے جان چھڑائی۔دونوں بھائیوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

لوہیانوالہ کا رہائشی پولیس اہلکار وقاص اپنے بھائی کے ساتھ اروپ موڑ کے قریب ایک ڈیرے سے بکرا چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، دونوں بھائی بکرا چوری کرکے موٹر سائیکل پر فرار ہو رہے تھے کہ اہل علاقہ نے تعاقب کر کے دونوں کو پکڑ لیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد کے باہر سے کئی نمازیوں کی جوتیاں چوری، اسپیکر کا نوٹس

پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص گوجرانوالہ جیل پولیس کا اہلکار ہے، دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں