حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہو گا


وزارت برائے مذہبی اُمور نے حج آپریشن کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے، ملک بھر میں حج فلائیٹ آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا اور 9 جون تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق حج آپریشن ملک بھر کے 8 ائیرپورٹس پر ہوگا، جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان، کوئٹہ، سکھر، سیالکوٹ اور رحیم یار خان کے ائیر پورٹس شامل ہیں۔

پشاور کے عازمین اسلام آباد ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے، جبکہ فیصل آباد کے عازمین لاہور ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔

حج پیکج کا انتخاب احتیاط اور سوچ سمجھ کر کریں، وزارت مذہبی امور

کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ سروس شروع ہوگی، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کےتحت جانے والے عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔

چارائیرلائنز اس حج فلائیٹ آپریشن میں حصہ لیں گی، عازمین حج کی ویکسینشن کا عمل 30 اپریل سے 10 حاجی کیمپس پرشروع ہوگی، سرکاری حج سکیم کے تحت 69 ہزار 5 سو عازمین حج حجاز مقدس جائیں گے۔


متعلقہ خبریں