روہت شرما پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے خواہشمند

روہت شرما rohit sharma

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

روہت شرما نے مائیکل وان کے پوڈکاسٹ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچز بہت شاندار ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک زبردست ٹیم ہے، پاکستان کی بولنگ بہت زبردست ہے،پاکستان کے بالر بہترین ہیں، ٹیسٹ میچز ہونے چاہئیں۔

ویمن کرکٹ ، سری لنکن ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف 302 رنز کا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیو پر ہو سکتے ہیں، روہت شرما کا کہنا تھا کہ کنڈیشن اچھی ہو تو سیریز کی بھی حمایت کروں گا۔

بھارتی کپتان نے کہاکہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان باضابطہ سیریز کے حق میں ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میری رائے خالص کرکٹ پر مبنی ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں۔


متعلقہ خبریں