سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف

salman khan

بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے لیے ملزمان سے 4 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔

سلمان خان فائرنگ کیس میں ملوث ایک اور مشتبہ شخص کو گزشتہ روز ہریانہ سے حراست میں لیا گیا۔

اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئے گی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ

پولیس ذرائع کے مطابق، اس شخص نے لارنس بشنوئی گینگ اور شوٹرز کے درمیان رابطہ کار کے طور پر کام کیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان وکی گپتا اور ساگر سے تفتیش جاری ہے، دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ لارنس بشنوئی گینگ نے انہیں فائرنگ کے بدلے بھارتی چار لاکھ روپے کی پیشکش کی تھی۔

ابرار الحق نے دوسری شادی کے خیال پر اپنی اہلیہ کا ردِعمل بتا دیا

ملزمان نے بتایا کہ اس رقم میں سے ایک لاکھ روپے فائرنگ سے قبل بطورِ ایڈوانس دیے گئے تھے جبکہ تین لاکھ روپے اس کام کو سرانجام دینے کے بعد ملنے تھے۔

دونوں ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ فائرنگ کا مقصد سلمان خان کو قتل کرنا نہیں تھا بلکہ اداکار اور ان کے اہلخانہ کو ڈرانا تھا۔


متعلقہ خبریں