گندم کی سرکاری خریداری میں تیزی لائی جائے، رانا تنویر


وفاقی وزیر صنعت و پیداوار فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویرحسین نے کسانوں سے گندم کی خریداری کو یقینی بنانے کیلیے چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو خط ارسال کیا ہے۔

ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی، نئی تاریخوں کا اعلان

خط کے ذریعے کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومتیں گندم کی خریداری کے اہداف پر نظر ثانی کریں، گندم کی خریداری کے اہداف کے حصول میں بھی تیزی لائیں۔

صوبائی حکومتیں گندم کی خریداری کے اہداف کو پورا کرنے کیلیے مناسب اور ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں،گندم کی فصل کی حساسیت، پیداوار، زخیرہ اندوزی ، سمگلنگ اورصوبوں میں مختلف طرح کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے گندم کی سرکاری خریداری میں تیزی لائی جائے۔

لاہور میں فروخت ہو نے والی 11 ادویات غیر معیاری اور جعلی نکلیں

کسانوں سے گندم کی امدادی قیمت خریداری کو بھی یقینی بنائیں،خط کے ذریعے مزید کہا گیا ہے کہ کسانوں سے زیادہ سے زیادہ گندم خریدنے کیلیے موثر اقدامات کو یقینی بنائے جائیں ۔حکومت کسانوں کو درپیش چیلنجز سے بخوبی واقف ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں