اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف آئی اے اور الیکشن کمیشن سے رابطے کا عندیہ دیا ہے۔
نیب کی جانب سے پرویز مشرف کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے ایف آئی اے اور الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا۔
یہ بھی دیکھیں: پرویز مشرف اور فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی مسترد
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے مشرف کے خلاف تحقیقات کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
نیب میں سابق صدر مشرف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات جاری ہیں۔