این اے 81 ، ن لیگی رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم:این اے 154،آزاد امیدوار رانا فراز نون کامیاب قرار

lahore highcourt

این اے 81 گوجرانوالہ سے ن لیگی رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم جبکہ این اے 154سے آزاد امیدوار رانا فراز نون کو کامیاب قرار دیدیا گیا۔

مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ہوا، ترجمان وزارت خزانہ

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز چودھری کی درخواست پرمنگل کو سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے رانا عثمان غنی اور سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ بلال اعجاز چودھری 8 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے، تاہم بعد ازاں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر مخالف امیدوار اظہر قیوم کو کامیاب قرار دے دیا گیا تھا ۔

عمرہ ویزا پر آنیوالے ملازمت تلاش نہ کریں ، سعودی عرب کی سخت وارننگ

بعد ازاں عدالت نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بلال اعجاز چودھری کو بطور ایم این اے بحال کر دیا۔

علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے این اے 154 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار رانا فراز نون کو کامیاب قرار دے دیا۔

مسلسل تیسرے مہینے بجلی بلز میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی

لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ میں لودھراں کے حلقہ این اے 154 سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار رانا فراز نون کو کامیاب قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے امیدوار عبدالرحمان کانجو کی درخواست خارج کردی۔

مصر کےماہرین فلکیات نے عید الاضحیٰ اور حج کے چاند کی متوقع تاریخوں کا اعلان کردیا

عام انتخابات 2024 میں میں رانا فراز احمد نون کو کامیاب قرار دیا گیا تھا جبکہ دوبارہ گنتی پر عبدالرحمان کانجو کامیاب قرار پائے تھے۔فراز نون کی جانب سے نتائج کو چیلنج کرنے پر سنگل بینچ نے عبدالرحمان کانجو کو کامیاب قراردیا تھا۔

آصفہ بھٹو کو خاتون اول کا درجہ مل گیا

آج ڈویژن بینچ نے فراز نون کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں کامیاب قراردے دیا۔

 


متعلقہ خبریں