افغانستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہی ، 33 افراد جاں بحق ، سینکڑوں مکانات تباہ

افغانستان (afghanistan)

افغانستان میں کئی روز سے جاری موسلادھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں 33 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہو گئے۔

محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ترجمان کے مطابق بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث تقریباً 600 مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ اور 200 سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے۔

افغانستان اور ایران سے بارش اور برفباری کا سسٹم ملک میں داخل

حکام کے مطابق  تقریباً 600 کلومیٹر سڑکیں بہہ گئی ہیں اور تقریباً 2 ہزار ایکڑ زرعی اراضی تباہ ہو گئی ،حکام نے آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے 34 میں سے 20 صوبے شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔ بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں مغربی فرح، ہرات، جنوبی زابل اور قندھار شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں