کلر کہار ، مسافر بس کھائی میں جاگری، 2 افراد جاں بحق 65زخمی

1122

کلر کہار کے قریب مسافر بس کو حادثہ آیا ہے،2افراد جاں بحق جبکہ 65 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کلر کہار میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 65زخمی ہو گئے ہیں۔ افسوسناک حادثہ کلر کہار میں سرکلاں کے قریب میں پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔

محکمہ موسمیات کی بارشوں کا سلسلہ 19 اپریل تک جاری رہنے کی پیش گوئی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے زخمیوں کو کھائی سے نکال کر آر ایچ سی بوچھال کلاں ہسپتال منتقل کیا۔

ڈی سی چکوال نے کہا ہے کہ کلر کہار کے قریب مسافر بس حادثے میں2افراد جاں بحق جبکہ 65 افراد زخمی ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں