ضمنی الیکشن میں سنی اتحاد کونسل کی ٹکٹ پر جائیں گے،روف حسن

RAUF HASSAN

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما روف حسن نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں سنی اتحاد کونسل کی ٹکٹ پر جائیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام ” پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کے دوران حسن روف نے کہا کہ آئین وہ کتاب ہے جس کے تحت حکومتیں آتی اورجاتی ہیں ،اور آئین پر ہی ریاست چلتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک آئین کی بحالی کیلئے ہے ،ہم عوام سے مدد مانگ رہے ہیں اورآئین کی بحالی کیلئے ہم سب سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

پنجاب بھر میں روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پنجاب میں کوئی فارورڈ بلا ک نہیں تھا ، پارٹی میں تمام اختلاف ختم ہو چکے ہیں ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کمپرومائز کرنے والے نہیں ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں سنی اتحاد کونسل کی ٹکٹ پر جائیں گے، اگر شفاف الیکشن ہوئے تو 21کی 21سیٹیں جیتیں گے۔


متعلقہ خبریں