ایران کے حملے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ امریکا ایران پر جارحانہ آپریشن میں ساتھ نہیں دے گا۔
ایک امریکی عہدیدار نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو صاف الفاظ میں بتا دیا ہے کہ ایران پر حملے میں اسرائیل کا ساتھ نہیں دیں گے۔
عرب ممالک اسرائیل تسلیم کرنے کو تیار ہیں ، امریکی صدر جوبائیڈن کا دعویٰ
علاوہ ازیں امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملے تقریباً 5 گھنٹے تک جاری رہے۔
دوسری جانب اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے بعد نیتن یاہو نے امریکی صدر کو اجلاس میں فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا۔