صدرمملکت کے احکامات:سندھ ہائیکورٹ کے6 ججز کے مستقل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری

sindh high cout سندھ ہائی کورٹ

صدرمملکت آصف علی زرداری نےسندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل (فل) ججز بنانے کا حکم جاری کر دیا۔

وزارت قانون کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے6 ججز کے مستقل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،مستقبل ہونیوالے ججز میں جسٹس امجد علی بویو،جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس جواد اکبر سروانہ ،جسٹس محمد عبدالرحمان ، جسٹس خادم حسین اور جسٹس ارباب شامل ہیں۔

عالمی منڈی، سونے کی قیمت میں40 ڈالر کا بڑا اضافہ

مستقل ہونے والے ججز کی تقریب حلف برداری 13 اپریل کو سندھ ہائی کورٹ میں ہو گی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی مستقل ہونے والے ججز سے حلف لیں گے۔


متعلقہ خبریں