شیخ رشیدنے فارم 45 اور فارم 47 والوں کو بھی عید کی مبارک باد دیدی

Sheikh Rasheed Ahmed شیخ رشید احمد

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فارم 45 اور فارم 47 والوں کو بھی عید کی مبارک باد دیتا ہوں۔

اپنے حلقے میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کےد وران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ پاک نے چاہا توجلد ہی ملک کے حالات بہتر ہوجائیں گے، دعا ہے اللہ پاک ملک کے معاشی اور اقتصادی حالات بہتر کرے۔

محکمہ موسمیات کی پورا ہفتہ بارشوں کی پیش گوئی

انہوں نے کہا کہ میں الیکشن ہارا ہوا ہوں، اس پر میں زیادہ تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتا، مجھے امید ہے پاکستان مسائل کی دلدل سے جلد باہر نکلے گا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ سانحہ 9 مئی میں جو لوگ بے گناہ ہیں انہیں اللہ اور رسول ﷺ کیلئے معاف کیا جائے جو لوگ ملوث ہیں ان کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں