عید کے موقع پر بشریٰ بی بی کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

عمران خان

عید الفطر پر بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عید کے روز ملاقات کی۔ بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے مرکزی جامع مسجد اڈیالہ جیل میں نمازِ عید ادا کی

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جس کے بعد پولیس بشریٰ بی بی کو اڈیالا جیل سے لے کر واپس بنی گالا لے گئی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی اور عمران خان کی ملاقات کا حکم دیا تھا۔


متعلقہ خبریں