پی آئی اے کی 2023ء کے 9 ماہ میں ریکارڈ آمدنی

پی آئی اے pia

 پی آئی اے کو 2023ء کے 9 ماہ میں ریکارڈ آمدنی ہوئی۔ قومی ائیر لائن کی جنوری تا ستمبر 2023ء کو ختم ہونے والے 9 ماہ کے حسابات کی آڈٹ شدہ رپورٹ سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق 2023ء کے 9 ماہ میں پی آئی اے کی آمدنی بڑھ کر 186 ارب روپے رہی، یہ 2022ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں آمدنی 14 ارب روپے زیادہ ہے۔

سولر پینلز کی قیمتیں مزید کم، نئی قیمتیں سامنے آ گئیں

آڈٹ شدہ رپورٹ کے مطابق 2023ء کے 9 ماہ کے دوران قومی ائیر لائن کا خسارہ 75 ارب روپے رہا جبکہ 2022ء کے مقابلے میں 2023ء کے 9 ماہ میں ائیر لائن کے خسارے میں 12 ارب روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2023ء کے 9 ماہ میں پی آئی اے نے طیاروں کے ایندھن پر 91 ارب روپے خرچ کیے جبکہ ایڈمنسٹریٹو اخراجات 34 کروڑ روپے کمی کے بعد 6 ارب 4 کروڑ روپے رہے اور2022ء کے اسی عرصے میں ایڈمنسٹریٹو اخراجات 6 ارب 35 کروڑ روپے تھے۔ قومی ائیر لائن کی ستمبر 2023ء کو ختم ہونے والی 9 ماہ کی رپورٹ ایس ای سی پی کو پیش کر دی گئی۔


متعلقہ خبریں