آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکاقومی کرکٹ ٹیم کےاعزازمیں افطارڈنر


آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکی جانب سے آرمی ہاؤس راولپنڈی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کےاعزازمیں افطارڈنرکا اہتمام کیاگیا،جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت پی سی بی حکام نے بھی شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئےنیک خواہشات کااظہار کیا۔

بلوچستان حکومت کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں نےکاکول میں ملنےوالی ٹریننگ پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور پاک فوج کاشکریہ اداکیا۔ خیال رہےکہ قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں نےکاکول فٹنس ٹریننگ اکیڈمی میں ٹریننگ کی جو حال ہی میں اختتام پذیر ہوئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں