شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کو بیت اللہ کے اندر جانے کی سعادت حاصل

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے عمرے کے دوران مکہ مکرمہ میں بیت اللّٰہ کے اندرونی حصے میں جانے کی سعادت حاصل کرلی۔

وزیراعظم نے سعودی عرب کے دورے کے دوران عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور عالمِ اسلام کی سلامتی، ترقی و خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

عمرے کی ادائیگی کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ کچھ دیر میں مکہ مکرمہ سے جدہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ شہباز شریف کے ہمراہ مریم نواز، اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، خواجہ محمد آصف اور حمزہ شہباز نے بھی سعادت حاصل کی۔

سعودی عرب، ریاض سمیت دیگر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوارہو گیا

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز مغرب کی نماز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ادا کی۔ وزیرِ اعظم نے سعودی ولی عہد کی دعوتِ افطار میں شرکت بھی کی۔

سعودی ولی عہد نے وزیرِ اعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا تھا جہاں الصفا پیلس آمد پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کا استقبال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں