حکومت سندھ کا عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفیکیشن جاری


حکومت سندھ کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق عید الفطر پر 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ عید کی تعطیلات بدھ 10 اپریل سے ہفتہ 13 اپریل تک ہوں گی۔

خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل منگل 9 اپریل کو بمقام دفتر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کوہسار کمپلیکس پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

آئمہ بیگ کا مداحوں کیلئے عید سے قبل عیدی کا اعلان

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں منگل کے روز شوال کا چاند پچاس منٹ تک دیکھا جا سکے گا، اگر خلیجی ممالک میں آج چاند نظر نہیں آتا اور کل پاکستان میں نظر آ جاتا ہے تو پاکستان میں بھی خلیجی ممالک کے ساتھ بروز بدھ کو عیدالفطر ہو گی۔

سعودی عرب میں شوال کا چاند آج دیکھا جائے گا، محکمہ موسمیات اور ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ  خلیجی ممالک میں آج چاند نظر آنے کا امکان ہے اور کل بروز منگل عیدالفطر ہونے کا امکان ہے، پاکستان میں بھی 29 روزوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں