وزیراعظم شہبازشریف3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے


وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں،شہبازشریف کمرشل فلائٹ کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار ،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اوروزیر دفاع خواجہ آصف بھی ہمراہ ہیں۔

وفد میں عبدالعلیم خان، عطاء اللہ تارڑ  اور احد خان چیمہ بھی شامل ہیں۔

سعودی حکام نے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف وفد کے اراکین کے ہمراہ آج روضہ رسولؐ پر حاضری دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناوں کا اظہار

وزیراعظم شہبازشریف عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات متوقع ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف دوران پرواز مسافروں سے گھل مل گئے،پرواز میں موجود دیگر مسافروں نے وزیراعظم کے ہمراہ سیلفیاں بنائیں۔ وزیراعظم نے بچوں اور بچیوں کےسرپرہاتھ رکھا،ان سے حال احوال پوچھا۔


متعلقہ خبریں