اسلام آباد ہائیکورٹ کو ختم کرنیکی کوشش ہو رہی ہے ، ججز کے خط پر فل بینچ بنایا جائے ، بابر اعوان

بابر اعوان (babar awan)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ جسٹس بابر ستار کی ججمنٹ کے بعد ہائیکورٹ کو ختم کرنے کی کوششیں تیز ہو گئیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ اس حکومت کے پاس پاکستان کے لیے میثاقِ معیشت کا کوئی پلان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ججز خط پر سپریم کورٹ کا فل بینچ بنایا جائے جو روزانہ کی بنیاد پر معاملے کی سماعت کرے، قوم کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ دھمکیاں کہاں سے آتی ہیں اور کون دیتا ہے؟

مزید 24 افراد ای سی ایل پر ڈال دیئے گئے ، بابر اعوان کا نام خارج

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججزہمارے ہیرو ہیں اور ان کا بھی تحفظ ہم کریں گے ، اسلام آباد کی انتظامیہ حکومت کے مخالفین کے پیچھے لگی ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں