وزیراعظم نے عیدالفطر کی تعطیلات کی منظوری دے دی، نوٹیفکیشن جاری

shahbaz sharif eid ul fitr

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عیدالفطر کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی۔

ہفتے میں پانچ روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک تعطیلات دی گئی ہیں۔

رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی روز ہوا، انشا اللہ عید الفطر بھی ایک ہی روز ہوگی ، چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی

واضح رہے کہ 13 اپریل بروز ہفتہ ہے اور اتوار کی چھٹی ساتھ ملنے سے ملازمین پانچ چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔

اسی طرح ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے اداروں میں ہفتہ 13 اور اتوار 14 اپریل کو چھٹی ہو گی وہ بھی پانچ چھٹیاں ہی منائیں گے۔


متعلقہ خبریں