موجودہ حالات میں خاموشی اہم ہے، میں ریسٹ کر رہا ہوں، شیخ رشید

شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس وقت خاموشی اہم ہے، میں ریسٹ کر رہا ہوں۔

ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے۔ میں الیکشن میں ہار گیا اور تسلیم بھی کرلیا، جو جیتے ہیں ان سے ہوچھیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے خلاف 19 کیسز ہیں ،انشاء اللہ بہتری ہوگی۔ حوصلے، صبر، استحکام، اور خاموشی کے ساتھ ان سارے معاملات کو ڈیل کرنا چاہیے۔

نواز کی جگہ شہباز نے لے لی، ن سے ش نکلنے کی پیشگوئی پوری ہوگئی، شیخ رشید

6 ججز کے خط لکھنے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ خطوط کا معاملہ سنجیدہ ہے۔ خطوط کو ججز خود بہتر طور پر بحث میں لارہے ہیں، یہ بہت سیریس معاملہ ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کیا کر رہی ہے مجھے کوئی علم نہیں، نہ ٹی وی دیکھا نہ اخبار پڑھ رہا اور نہ ٹویٹ کررہا۔ میں ریسٹ کررہا ہوں، ریسٹ از دی بیسٹ۔


متعلقہ خبریں