سابق چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں جو چاہتے ہیں وہ کھاتے ہیں، عطاتارڑ


وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی شاہانہ طرز عمل اپنائے ہوئے ہیں ، انہیں ہر طرح کی سہولت میسر ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کیساتھ” میں عطا تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنی سہولیات کسی دوسرے سیاستدان کو نہیں ملیں جو سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مل رہی ہیں۔

ایوزیشن جماعتوں کا عید کے بعد حکومت کیخلاف مزاحمتی تحریک چلانے کے فیصلہ

انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف جیل میں جو چاہتے ہیں وہ کھاتے ہیں، وہ شاہانہ طرز عمل اپنائے ہوئے ہیں ، یہ بار بار زہر کا الزام لگا تے رہے ہیں لیکن میں اسے رد کرتا ہوں۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی جو شاہانہ طرز عمل اپنائے ہوئے ہیں اور جو وہ چاہتے ہیں انہیں مل جاتا ہے ،ہماری نواز شریف سے دو ، دو ماہ تک ملاقات نہیں ہوتی تھی۔

پاکستان میں دیگر ایئر لائنز کی نسبت پی آئی اے کو ریکارڈ خسارے کا سامنا

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف 190ملین پاونڈ کا کیس ا وپن اینڈ شٹ کیس ہے اور توشہ خانہ کیس میں سزا برقرار ہے ، ابھی تو اپیل سماعت کیلئے فکس ہی نہیں ہوئی ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ انہیں کوئی ریلیف ملا ہے ، یہ بس ایک سینٹنس کی حد تک ہے۔


متعلقہ خبریں