اسرائیل کادمشق میں ایرانی قونصل خانے پرحملہ، 6افراد جاں بحق

iran

اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملہ کیا ہے۔

وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے میں 6افرادجاں بحق،متعدد زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں القدس بریگیڈز کے کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل ہیں۔

حملے میں دمشق کے نواحی علاقے میں ایرانی قونصل خانے کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا،اسرائیلی فضائی حملے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے، اسرائیل نے شام میں لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ ملیشیا اور ایران کی پاسداران انقلاب کور (IRGC) کے خلاف فضائی حملے تیز کر دیے ہیں، جو دونوں صدر بشار اسد کی حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں