عرب ممالک اسرائیل تسلیم کرنے کو تیار ہیں ، امریکی صدر جوبائیڈن کا دعویٰ

جوبائیڈن (joe biden)

امریکی صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں۔

نیویارک میں تقریب سے خطاب میں جوبائیڈن نے کہا کہ وہ سعودی عرب، مصر، اردن اور قطر سمیت دیگر تمام عرب ممالک کے ساتھ کام کر رہے ہیں ، یہ ممالک مستقبل کے معاہدے میں اسرائیل کو مکمل طور پر تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناوں کا اظہار

امریکی صدر نے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ صورتحال کے بعد ایک منصوبہ ہونا چاہیے، دو ریاستی حل کے لیے راستہ نکلنا چاہیے۔

جوبائیڈن نے مزید کہا کہ اگر یہ آج نہیں ہو رہا تو مستقبل میں ایسا ہونا چاہیے، ہم ایسا کر سکتے ہیں ،اس وقت اسرائیل ایک ایسی پوزیشن میں ہے جہاں اس کا وجود داؤ پر لگا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں