طوفانی بارش، آئیسکو کے 80 فیڈرز ٹرپ کرگئے

electricity

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے دائرہ اختیار میں طوفانی آندھی ،گرج چمک اور بارش کے باعث کمپنی کے مختلف سرکلز میں 80 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ متاثرہ فیڈرز میں آئی ٹین ٹو ، بری امام، ڈاک خانہ، جی ٹین تھری ،ایچ 8۔ لوہی بھیر، شاہدرہ، سکیم 2، ایف ٹین تھری، پشاورموڑ، ریس کورس، مسلم آباد، فتح جنگ، حسن ابدال، ریڈیو پاکستان اور سید پور کے فیڈرز شامل ہیں۔

وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

انہوں نے کہا کہ صادق آباد، شمس کالونی،  محمدی چوک ، ڈھوک سیداں، کشمیر روڈ ، چکری اور نیوروات وغیرہ سے بھی خرابیوں اور ٹرپنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

انکامزید کہنا تھا کہ آپریشن ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور جلد ہی بارش کے بعد بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ آئیسکو چیف ڈاکٹر امجد اور آپریشن ڈائریکٹر مرکزی کنٹرول روم سے بحالی کے کام کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے۔


متعلقہ خبریں