اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش

Rain

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ رات سے جاری ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے تیز اور آہستہ بارش کا سلسلہ رات سے جاری ہے۔ جس کے باعث موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا۔

مری، گلیات، حافظ آباد، ملتان، چکوال، جلال پور بھٹیاں، فیصل آباد، چنیوٹ، سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں آہستہ بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لیاقت پور، ملتان سمیت مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔

خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ ،ہری پور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، مالاکنڈ، باجوڑ، پشاور، مہمند، خیبر، کرم، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، کرک اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ خیبر پختونخوا کے بھی مختلف علاقوں میں ژالہ باری ہوئی۔ شدید بارشوں کے نتیجے میں پاک افغان شاہراہ سیلابی ریلے کی وجہ سے بند ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں ممکنہ بارشیں، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

مغربی ہواؤں کی وجہ سے بلوچستان میں کوئٹہ، بارکھان، لورالائی، ژوب، نوشکی، مستونگ اور ہرنائی سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی، سبی اور گردونواح میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، بارش کے باعث موسم انتہائی سرد ہو گیا۔

پشاور کے علاقے ورسک روڈ شیر کلے میں گھر کی خستہ حال چھت گرنے کی وجہ سے 3 افراد ملبے تلے دب گئے، ریسکیو ٹیموں نے تینوں افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا، زخمیوں میں 2 بچے اور ایک خاتون شامل ہے۔


متعلقہ خبریں