اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 3 بار ملتوی ہونے کے بعد آج ہو گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کو مختلف مصرفیات کی وجہ سے 3 بار ملتوی کیا گیا تھا تاہم اب آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن 12 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ارکان اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر غور کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کے 2 ہزار 544 ارب کے محصولات عدلیہ کی توجہ کے مستحق ہیں، خواجہ آصف
کابینہ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خط کے معاملے پر تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔
کابینہ کا اجلاس زوم پر ہو گا جہاں بیشتر وزراء آن لائن شریک ہوں گے۔