امریکہ سے واپسی، محمد حفیظ کا سامان چوری

Valuable Goods Stolen From Mohammad Hafeez's Suitcase

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کی امریکہ سے وطن واپسی کے سفر میں قیمتی سامان چوری ہو گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا کہ نیویارک سے لاہور پہنچنے پر اپنا سامان وصول کیا تو میرے سوٹ کیس کو نقصان پہنچا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا بیگ کھول کر چیک کیا تو اس میں سے میرا قیمتی سامان اور تحائف غائب ہو چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا بابر اعظم کو قومی ٹیم کی کپتانی دینے کا فیصلہ

محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے لاہور ایئرپورٹ پر شکایت درج کروا دی ہے تاہم اب تک مجھے میرے سامان کے حوالے سے کوئی جواب نہیں ملا۔

محمد حفیظ نے نجی ائیرلائن کی ناقص سروس پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔


متعلقہ خبریں