پشاور پولیس سروسز اسپتال میں فائرنگ، ایک جاں بحق

سروسز اسپتال

پشاور میں پولیس سروسز اسپتال میں ملزم کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق مقتول کو جیل منتقلی سے قبل میڈیکل چیک اپ کیلیے لایا گیا تھا۔

پاک افغان تجارتی معاہدہ ، بارڈر کراسنگ کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کی شرط ختم

ملزم اور مقتول کے مابین پہلے سے دشمنی چلی آ رہی تھی، واقعے کے بعد مقتول کے لواحقین نے احتجاج کیا۔

مظاہرین نے خیبر روڈ کو شیر شاہ سوری پل کے قریب ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ پولیس کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔


متعلقہ خبریں