پی سی بی کے ڈائریکٹر لیگل بلال رضا عہدے سے مستعفی

پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر لیگل بلال رضا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

نئی سلیکشن کمیٹی کے آنے کے بعد ایک ہفتے کے اندر پی سی بی سے دوسرا بڑا استعفیٰ آگیا۔ ڈائریکٹر لیگل پی سی بی بلال رضا نے اپنے فرائض سرانجام دینے سے معذرت کرلی۔

پی سی بی کی جانب سے ڈائریکٹر لیگل کے مستعفی ہونے کی تصدیق بھی کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اہم عہدوں پر اپنی ٹیم لانا چاہتے ہیں۔

نئی سلیکشن کمیٹی کی آمد، پی سی بی ڈائریکٹر کمرشل اپنے عہدے سے مستعفی

خیال رہے کہ بلال رضا ایڈووکیٹ کا شمار ملک کا نامور وکلاء اور قانون دان میں ہوتا ہے۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ گزشتہ دنوں ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابر حامد بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چند روز قبل تمام ڈائریکٹرز کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ میٹنگ میں ڈائریکٹرز کے کام سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں