اللہ تعالیٰ میری والدہ کو صحت کاملہ عطا فرمائیں، مریم نواز


لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہےکہ میں نے اپنی والدہ کو ہوش میں نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں آئی تو امی بے ہوش تھیں۔

لندن میں ہارلے اسٹریٹ کلینک سے روانگی کے موقع پر ذرائع ابلاغ (میڈیا) سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں امی سے بات کرنا چاہتی تھی، ان کی آواز سننا چاہتی تھی لیکن وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

انتہائی جذباتی اندازمیں والدہ  کا ذکرکرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم کرب سے دوچار ہیں اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ ابھی کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں