کووڈ 19 میں شہید 299 ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے کوائف اکٹھا کرنے کی ہدایت


صدر پاکستان نے وزارت صحت کو کووڈ 19 میں شہید ہونے والے 299 ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے کوائف اکٹھا کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

کابینہ ڈویژن اعلامیہ کے مطابق صدر پاکستان نے 14 اگست 2023 کو کووڈ 19 میں شہید ہونے والے 299 ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بعد از شہادت تمغہ امتیاز سے نوازا تھا۔

وزارت صحت کے پاس شہدا کے کوائف نہ ہونے پر ان کو 23 مارچ 2024 کو وفاقی اور صوبائی تقریبات براے تقسیم سول اعزازت میں شامل نہیں کیا گیا۔

ضروری معلومات اور کوائف کے دستیاب ہونے پر الگ سے خصوصی تقریب تقسیم اعزازت وفاقی اور صوبائی سطح پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں