وزیر اعظم گیس قیمتوں میں اضافے پر برہم ، آڈٹ رپورٹ طلب ، اوگرا کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ


وزیراعظم شہباز شریف نے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آڈٹ رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر اعظم  نے وزارتِ توانائی کو ایک سے 3 ماہ میں 16 ٹاسک مکمل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی فرانزک آڈٹ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی دوبارہ تشکیل دیدی ، وزیر خزانہ چیئرمین مقرر

شہباز شریف نے گیس قیمتوں میں اضافے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اوگرا اور گیس کمپنیوں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا اور 3 ماہ میں گیس انفرا اسٹرکچر، گیس چوری اور ناقص کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی مانیٹرنگ کے لیے فوری طور پر بین الوزارتی کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کی۔

گیس قیمت میں اضافے کی منظوری بارے میڈیا میں شائع خبرحقائق کے منافی قرار

علاوہ ازیں وزیراعظم نے ایک ماہ میں سرپلس بجلی کو کھپانے کے لیے نئے انڈسٹریل زون تیار کرنے کا پلان بھی مانگ لیا۔ انہوں نے 2 ہفتوں میں توانائی اور پیٹرولیم ڈویژن کو گردشی قرضے کا حل تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

 


متعلقہ خبریں