جنوبی افریقہ کی خاتون وکیل اور جج ‘ناوا نیتھم ناوی پیلے’ کو امن کے فروغ اور بین الاقوامی قانون کے لیے خدمات کے اعتراف میں 2026 کے نوبل امن انعام سے نواز دیا گیا ہے۔
ناروے کی نوبل کمیٹی کے مطابق ناوی پیلے نے اپنے کیریئر کے آغاز میں نیلسن منڈیلا اور نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والے دیگر افراد کا دفاع کیا، جبکہ بعد میں بین الاقوامی عدالتوں میں اہم مقدمات کی سماعت میں جج کے طور پر خدمات انجام دیں۔
کمیٹی نے مزید کہا کہ پیلے نے ریاستوں اور قومی رہنماؤں کو جوابدہ ٹھہرایا اور تشدد اور تنازعات کے متاثرین کے لیے امید کا سبب بنیں۔
BREAKING NEWS
The Norwegian Nobel Committee has decided to award the 2026 #NobelPeacePrize to Navanethem “Navi” Pillay for her efforts to promote peace and international law.#NobelPrize https://t.co/97vurspw6z
— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 9, 2026
ناوی پیلے مقبوضہ فلسطینی علاقے پر اقوام متحدہ کے کمیشن آف انکوائری کی سربراہ تھیں جس نے گزشتہ سال اسرائیل کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ اسرائیل نے اس رپورٹ کو ‘قابل مذمت’ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا تھا۔
اس ہفتے ادب، کیمیا، طبیعیات اور طب کے نوبل انعامات کے بعد امن کا انعام پانچواں بڑا اعلان ہے۔ گزشتہ برس یہ انعام وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچاڈو کو دیا گیا تھا۔
نوبل امن انعام کی مالیت ایک کروڑ 20 لاکھ سویڈش کراؤن، یعنی تقریباً 12 لاکھ ڈالر ہے۔ انعام دینے کی تقریب 10 دسمبر کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں نوبل انعامات کے بانی سویڈش صنعت کار الفریڈ نوبل کی برسی کے موقع پر منعقد ہوگی۔
ٹرمپ کی خواہش ادھوری رہ گئی
آج کا اعلان نوبل امن انعام جیتنے کی شدید خواہش رکھنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک بار مایوسی کا پیغام لایا ہے۔
وہ متعدد بار خود کو اس اعزاز کا حق دار قرار چکے ہیں۔
دو روز قبل بھی ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ “دنیا کی تاریخ میں ایسا کوئی شخص نہیں جو مجھ سے زیادہ نوبل امن انعام کا مستحق ہو۔ میں نے 8 جنگیں ختم کرائیں۔”
تاہم انہوں نے فوراً ہی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “نوبل کمیٹی کی شہرت ایسی ہے کہ شاید میرے جیسے لوگوں کو یہ انعام نہ دے۔”
Trump: “There’s never been anybody in the history of the Nobel Prize that deserves it more. I settled eight wars. I stopped the total obliteration of the world.” https://t.co/QuDSg52Wac
— Aaron Rupar (@atrupar) October 7, 2026
ان کے مطابق گزشتہ برس امن انعام حاصل کرنے والی وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریہ کورینا ماچاڈو نے بھی ان کی خدمات کو سراہا تھا۔ ماریہ نے جنوری میں اپنا انعام ٹرمپ کو بطور تمغہ پیش کیا تھا۔ وہ وینزویلا میں اپنی سیاسی جدوجہد کے لیے امریکی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔
رائٹرز کے مطابق کمبوڈیا اور اسرائیل کے علاوہ پاکستان نے بھی ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا تھا۔ بعد ازاں آذربائیجان اور آرمینیا بھی اس فہرست میں شامل ہوئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے متعدد مواقع پر صدر ٹرمپ کی دنیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں نوبل امن انعام کا حقدار قرار دیا تھا۔
انہوں نے آج بھی ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ اور پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار جنگ بندی کے قیام کے لیے تاریخی کردار ادا کیا۔
President Donald Trump played a historic role in advancing peace in South Asia. His timely intervention helped bring Pakistan and India back from the brink and secure a ceasefire, that is holding till today.
In recognition of his outstanding contribution, Pakistan had nominated President Trump for the Nobel Peace Prize.
We sincerely hope President’s efforts to promote peace and prevent conflict in our region receive due recognition this time.
@realDonaldTrump @NobelPrize
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 9, 2026
اپنی پوسٹ میں ٹرمپ اور نوبل انعام کمیٹی کو ٹیگ کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ “ان نمایاں خدمات کے اعتراف میں پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا تھا۔”
شہباز شریف کے علاوہ آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے بھی نوبل امن انعام کے اعلان سے کچھ دیر قبل ایکس پر ایک پوسٹ کی۔
President Donald Trump played a historic role in advancing peace between Azerbaijan and Armenia at the Washington Peace Summit he hosted on August 8, 2025.
In recognition of his outstanding contribution to the peace process, Azerbaijan and Armenia jointly nominated President Trump for the Nobel Peace Prize at my initiative.
We sincerely hope that President Trump’s historic efforts to secure lasting peace in our region will receive due recognition in this year’s Nobel Peace Prize decision.
@realDonaldTrump @WhiteHouse @NobelPrize
— Ilham Aliyev (@presidentaz) October 9, 2026
انہوں نے لکھا کہ صدر ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن کے قیام میں تاریخی کردار ادا کیا جس پر دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر انہیں نوبل انعام کے لیے نامزد کیا تھا۔
