کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالرایک پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 13 پیسے کا ہو گیاہے۔
انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا
آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر19 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 95 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 278 روپے 14 پیسے پر بند ہواتھا۔
دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے جبکہ سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 28 ہزار200 روپے پر مستحکم رہی۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 1 لاکھ 95 ہزار 645 روپے پر مستحکم رہا۔
ڈالر مزید سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان
مارکیٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تواصل ویب کے مطابق گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 262.19 ریال، 22 قیراط ایک گرام 240.34، 18 قیراط 196.65 ریال اور 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 229.42 ریال رہی۔
مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,193.07، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2.297.50، 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,506.37 ریال میں فروخت ہوئی۔