لیگی ایم پی اے کی کالے شیشوں والی گاڑی روکنے پر تھانیدار کا تبادلہ


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ملک وحید کی کالے شیشوں والی گاڑی روکنے پر تھانیدار کا تبادلہ کردیا گیا۔

فارورڈ بلاک کے حوالے سے گردش کرنے والی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، شوکت بسرا

لاہور میں سب انسپکٹر نے اہلکاروں کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی کی کالے شیشوں والی گاڑی روکی تھی۔ گاڑی ملک وحیدکی تھی اور وہ خود گاڑی میں موجود تھے۔

واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں ملک وحید کہتے ہیں کہ میں ملک وحید ہوں، کوئی ایرا غیرا ایم پی اے نہیں ہوں۔ملک وحید اصرار کرتے ہیں کہ کیمرے کے سامنے معافی مانگو ورنہ انجام اچھا نہیں ہوگا۔

عیدالفطر کب متوقع؟ مصر کے دارالإفتا نے امکان ظاہر کر دیا

ایس آئی یاسر اور اہلکاروں نے ملک وحید سے معافی مانگی تو جان چھوٹی۔ بعد ازاں ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے سب انسپکٹر یاسر کا تبادلہ کرکے جوڈیشل ونگ بھیج دیا۔

دوسری جانب رکن پنجاب اسمبلی ملک وحید اعوان کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ الیکشن جیتنے کے بعد حلقے میں ریلی کی صورت انجمن تاجران کا شکریہ ادا کرنے آیا تھا تو پولیس اہلکاروں نے ہماری گاڑیوں کو جان بوجھ کرروکا۔

ایکس بندش کی ذمے داری کسی کو لینی چاہیے، چیئرمین پی ٹی اے

تلاشی کے بہانے عوام میں ہمارا مذاق بنانے کی کوشش کی گئی، سیاسی ریلی تھی، عوامی نمائندہ ہوں اور عوام کے سامنے تضحیک آمیز رویہ اختیارکیاگیا، پولیس کی زیادتی پرکارکن طیش میں آگئے۔میں پولیس دوست ہوں،پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں