رواں برس کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا


2024 کا پہلا چاند گرہن (آج) 25 مارچ کو ہوگا۔ چاند گرہن پاکستان میں دیکھناممکن نہیں ہوگا۔

اس جزوی چاند گرہن کے دوران زمین کا بہت کم سایہ چاند پر نظر آئے گا، اس سے چاند کا کوئی حصہ چھپتا نہیں ، اس طرح کے چاند گرہن کو پیغمبر ل چاند گرہن کہا جاتا ہے، پیمبرل چاند گرہن کے دوران چاند کی چمک معمولی ماند پڑتی ہے۔

دانیال عزیز گروپ کے کامیاب امیدوار چوہدری اویس قاسم کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

یہ چاند گرہن امریکہ، یورپ کے بیشتر ممالک، آسٹریلیا، افریقہ ، شمالی اور مشرقی ایشیا میں نظر آئے گا جبکہ پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی اس کا نظارہ ممکن نہیں ہوگا۔

چاند گرہن 25 مارچ کو صبح 9 بجکر 53 منٹ پر شروع ہوگا جو دو پہر 12 بجکر 12 منٹ پر عروج کو پہنچے گا ، چاند گرہن کا اختتام دوپہر 2 بجکر 32 منٹ پر ہوگا۔  مجموعی طور پر چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے 40 منٹ ہوگا۔ واضح رہے رواں سال دوسرا جزوی چاند گرہن 17 ستمبر کو ہو گا۔


متعلقہ خبریں