ہمارے 40ایم پی ایز توڑے جا چکے ہیں، شیرافضل مروت

شیر افضل مروت

سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی ) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ابھی تک لگ بھگ ہمارے 40ایم پی ایز توڑے جا چکے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ” پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمارے اراکین کو توڑا جارہا ہے، ہمیں 15دن پہلے ہی فارورڈ بلاک کا علم ہوا تھا۔ یہ ان کے جمہوری اقدار اور اخلاقی اقدار ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

انکا کہنا تھاکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی جانب سے کسی آفر کامجھے علم نہیں ، اس وقت پنجاب میں ہمیں تنظیمی بحران کا سامنا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کو توڑ رہی ہے، 40 ایم پی ایز کو توڑا جا چکا ہے جبکہ مزید اراکین کیساتھ رابطہ کیا جارہا ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پنجاب کے معاملات کا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ادارک ہے، یہ تحریک انصاف کو مزید کمزور کرنے کی کوشش کریں گے۔


متعلقہ خبریں