پاک بحریہ کی میری ٹائم ایجنسی کے جہاز اور 8 بھارتی کشتیوں کے درمیان جھڑپ

پاک بحریہ

پاکستان کے خصوسی اقتصادی زون میں حدود کی خلاف ورزی پر پاک بحریہ کی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازکا بھارتی ماہی گیروں کی آٹھ کشتیوں کے ساتھ مقابلہ ہوا جس دوران ایک میری ٹائم سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ دو بھارتی ماہی گیر لاپتا ہو گئے ہیں۔

سمندر ی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی کشتیوں نے فرار ہونے کی کوشش کی جبکہ ایک بھارتی کشتی نے ایم ایس اے اہلکاروں کو جہاز پر آنے کی اجازت دی لیکن میری ٹائم سیکیورٹی کے اہلکاروں کی منتقلی کے بعد بھارتی کشتی نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

رفتار بڑھانے سے بھارتی کشتی ایم ایس اے سے ٹکرا کر الٹ گئی، کشتی الٹنے سے میری ٹائم سیکیورٹی اہلکار اور 7 بھارتی ماہی گیر سمندر میں جا گرے، 5 بھارتی ماہی گیروں سمیت 4 ایم ایس اے اہلکاروں کو سمندر سے نکال لیا گیا تاہم 2 بھارتی ماہی گیر لاپتا ہیں۔

اس دوران میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا سیلر محمد ریحان شہید ہو گیا، پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی ماہی گیروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں