عیدالفطر کب متوقع؟ مصر کے دارالإفتا نے امکان ظاہر کر دیا


مصر کے دارالإفتا نےعیدالفطر 9 اپریل کو ہونے کا امکان ظاہر کر دیاہے ۔

چاول کی برآمدات سے ملک کو ریکارڈ زرمبادلہ حاصل

العربیہ اردو کے مطابق مصر کے دارالإفتا نے کہا کہ توقع ہے کہ یکم شوال9 اپریل کو ہو گی۔ اگر 8 اپریل کو رویت کی تصدیق نہ ہوئی تو عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہو گی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے عید الفطر 2024 کی ممکنہ تاریخ کی خبروں پر وضاحت دے دی۔

لاہور،جامعہ پنجاب نے موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

محکمہ موسمیات کی جانب سےجاری وضاحت میں کہا گیا ہےکہ سوشل میڈیا پر عیدالفطرکی ممکنہ تاریخ کی خبرمیں صداقت نہیں ہے، ہماری جانب سےکوئی پیشگوئی یا اعلان نہیں کیا گیا،عید کےچاندکا اعلان رویت حلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ میڈیا رپورٹس کےمطابق ماہرین فلکیات کی جانب سےملک بھرمیں 11 اپریل کو عیدالفطرمنائےجانےامکان ظاہر کیا گیا تھا،تاہم میٹ کی آفس کی جانب سے کسی اعلان یا پیشگوئی کی خبروں کو مسترد کردیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش کی پیشگوئی

عید اگر 11 اپریل کوہوتی ہےتوپاکستانی اس سال رمضان کےمقدس مہینےمیں 30 روزے رکھ پائیں گے،واضح رہےکہ ملک بھرمیں ماہ صیام کا آغاز 12 مارچ کو ہوا تھا اورشوال کا چاند 10 یا 11 اپریل کو نظر آنےکا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں