باجوڑ کے 30 طلبا کے لئے چار روزہ مطالعاتی اور معلوماتی دورہ کا اہتمام

باجوڑ

پاک فوج کی جانب سے ضلع باجوڑ کے طلباکے لئے “تعلیم سب کے لئے” کی مہم کے تحت مطالعاتی اور معلوماتی دورے کا اہتمام کیا گیا۔

پاک فوج نے ضلع باجوڑ کے مختلف سکولوں اور کالجوں کے 30 طلبا کے لئے چار روزہ مطالعاتی اورمعلوماتی دورہ کا اہتمام کیا، طلباکو اسلام آباد،رولپنڈی، لاہور اور پشاورمیں قائم تاریخی عمارات اوراہم تعلیمی اداروں کا دورہ کروایا گیا اور اس حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

راولپنڈی میں طلبا کو آرمی میوزیم،آرمی انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری، نسٹ، اور اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ اور فیصل مسجد کا دورہ کروایا گیا۔

طلبا کو لاہورمیں مینار پاکستان،بادشاہی مسجد،مزار اقبال،آرمی میوزیم لاہور،علامہ اقبال ریزیڈینسی اور واہگہ بارڈر کا دورہ کروایا گیا، باجوڑ کے طلبا کے لئے منعقدہ مطالعاتی دورہ کے اختتام پر پشاور میں واقع تاریخی قلعہ بالاحصار کا دورہ کروایا گیا۔

طلبا نے اس اہم دورہ کے انعقاد پرپاک فوج کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ اس قسم کے دورہ کے انعقاد سیانہیں پاکستان کے اہم شہروں کے بارے میں بہت معلومات حاصل ہوئیں،قبائلی طلبا کے لئے اس قسم کے دورے جاری رکھے جائیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں