شمالی کوریا کا شارٹ رینج بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا

شمالی کوریا نے امریکی وزیر خارجہ کے دورہ جنوبی کوریا کے موقع پر بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے شارٹ رینج بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے جو اس نے مشرقی سمندر کی جانب سے فائر کیے۔

امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل کی طرف کچھ بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، عام طور پر اس ساحلی پٹی کو جاپانی ساحل کہا جاتا ہے۔

جاپانی کوسٹ گارڈز نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کی اور کہا کہ میزائل پہلے ہی اپنے ہدف پر گرچکے ہیں۔

ولادی میرپیوٹن نے روس کے صدارتی انتخابات جیت لئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے ایسے موقع پر کیے گئے ہیں جب امریکا اور جنوبی کوریا اپنی 11روزہ مشترکہ فوجی مشقیں ختم کررہے ہیں جب کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جنوبی کوریا میں ہونے والی ڈیموکریسی سمٹ سے خطاب بھی کرنا ہے۔

شمالی کوریا، امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کی مذمت کرتا آیا ہے اور اس کا موقف ہے کہ یہ مشقیں مداخلت کی تیاری ہے۔

شمالی کوریا نے اس حوالے سے امریکا اور جنوبی کوریا کو خبردار بھی کیا تھا کہ وہ اس طرح کی مشترکہ فوجی مشقوں کی بھاری قیمت ادا کریں گے۔رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں ہونے والی ان مشقوں میں حصہ لینے کے لیے 27ہزار امریکی فوجی وہاں موجود تھے۔


متعلقہ خبریں