ہم ہمیشہ پاکستانی شہداء کو ایران کے شہید سمجھتے ہیں،ایرانی سفیر


پاکستان میں ایران کے سفیررضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ پاکستانی شہداء کو ایران کے شہید سمجھتے ہیں۔

پیاز 66 روپے، ٹماٹر 55 روپے فی کلو سستے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ایرانی سفیر نے کہا کہ میں یہ دیکھ کر بہت افسردہ ہوں کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز میں شامل سات نوجوان پاکستانی بھائیوں نے رمضان کے مقدس مہینے میں اپنی مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہادت قبول کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی شہداء ایران کے شہید ہیں۔ ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ میں پاکستان کے عوام اور حکومت اور ان خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں شہداء کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

ملتان، نمونیا سے متاثرہ مزید 7 بچے رپورٹ

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں گزشتہ روز شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران کی نماز جناز ا ادا کر دی گئی، صدر آصف زرداری اور آری چیف نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر شہید کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی۔ شہداء کی نمازجنازہ میں صدر آصف علی زرداری سمیت وفاقی وزراء شریک ہوئے۔

اویس لغاری سے وزارت ریلوے لیکر وزارت توانائی کا قلمدان سونپ دیا گیا

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، اعلیٰ حاضر سروس فوجی اور سول افسران بھی جنازے میں شریک ہوئے

اس موقع پر صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں کو ہمیشہ برقرار رکھا ہے۔ پاک فوج نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھا۔

بخار، درد کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار

آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔ وطن کے سپوتوں نے مادروطن کے دفاع کیلئے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔ پوری قوم ہماری مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔


متعلقہ خبریں